29 June 2019 - 16:03
News ID: 440684
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے فقھی تحقیقات میں تبدیلی اور توسیع کی شدید ضرورت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: محققین سے ہماری درخواست ہے کہ اپنی تحقیقات کو روز مرہ کے تقاضے کے تحت انجام دیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے فقهی موضوعات کی شناخت کے مرکز کے اراکین اور محققین سے ملاقات میں فقھی مسائل میں موضوعات کی شناخت کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: موجودہ دور میں کچھ لوگ علم فقہ کے روز مرہ کے موضوعات پر کام کریں اور انہیں مسلمانوں اور اسلامی معاشرہ کے حوالہ کریں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے فقاھت کو علم فقہ کے موضوعات کی شناخت کا پہلا قدم جانا اور تاکید کی : اگر فقھی موضوعات کی شناخت میں ، فقاھت موجود نہ ہو تو ہم کسی بھی مرحلہ تک نہیں پہونچ سکتے اور کوئی قدم اٹھ بھی جائے اور اس سلسلہ میں کچھ کام ہو بھی جائے تو وہ کام مثمر ثمر اور مفید نہ ہوگا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یاد دہانی کی: فقھی موضوعات کی شناخت میں میں کام کرنے والے افراد جس قدر بھی فقھی موضوعات کی دنیا میں قوی اور مضبوط ہوں گے اسی قدر بہتر اور موثر کام کرسکیں گے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم عظیم اورغنی فقھی ورثہ کے وارث ہیں کہا: کوئی بھی فقہ ، شیعہ فقہ کی بقدر سند اور مدارک کی حامل نہیں ہے ، نیز کسی بھی فرقہ کے علماء نے شیعہ فقھاء کے بقدر فقہ پر کام نہیں کیا ۔

اس مرجع تقلید نے علماء سلف کا احترام کرنے کی تاکید کی اور کہا: ہمیں ماضی میں تحقیقات کرنے والے علماء کا احترام کرنا چاہئے اس کے باوجود عصر حاضر کے موجود تقاضوں سے اگاھی اور انہیں پورا کرنا بھی ہمارا وظیفہ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں دور حاضر اور روز مرہ کی ضروتوں کو دقیق نگاہوں سے دیکھنا چاہئے اور اس کے سلسلہ میں مطالب امادہ کرنا چاہئے کہا: مثال کے طور پر ماضی کے علماء نے جھاد کو ، دفاعی جھاد اور خوارج کے ساتھ جھاد میں تقسیم کیا مگر امام خمینی رہ نے مسئلہ جھار کو ۸ قسموں پر تقسیم کیا ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے فقھی تحقیقات کی ضرورت کو ایات کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا: گذشتہ علماء کرام اپنی فقہی تحقیقات میں زیادہ تر روایتوں اور اخبار پر توجہ کیا کرتے تھے اور اس میدان میں قرانی ایات بہت دیکھنے کو ملتی تھیں جبکہ عصرحاضر کے علماء کرام زیادہ تر فقھی مسائل میں ایات قران کریم سے استفادہ کرتے ہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فقھی مباحث اور گفتگو میں توسیع کی شدید ضرورت ہے کہا: عصر حاضر میں ہم اس بات کے نیاز مند ہیں حوزه علمیہ ، فقہ کی دنیا میں تبدیلی لائے اور فقھی مسائل میں قران کریم کی ایات پر زیادہ توجہ کرے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے تحقیقات کے لئے مناسب افراد کا انتخاب کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: دور حاضر میں ہم سب کی پوری توجہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت پر متمرکز ہونی چاہئے ، اور میدان کو ان لوگوں کے لئے جو دقیق النظر اور مخلص ہیں ،  صاف کرنا چاہئے ۔/ ن ۹۸۸ /

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬